پاکستانی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اردن کے سرکاری دورے پر….

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
410283068_3182948411848655_6141567932812986590_n

پاکستانی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اردن کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ سیاسی و سفارتی اور عسکری تعاون اور موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے شاہ عبداللہ ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اردن کا آرڈر آف دی سٹار میڈل پیش کیا۔

متعلقہ خبریں