مملکت کے شمالی اللوز پہاڑی سلسلے کی چوٹیوں پر برف باری نے سیاحوں کے لیے پرکشش ماحول فراہم کیا اور برفانی موسم سے لطف اندوز ہونے والے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے میں پہنچ گئی۔
موسم سرما کے دوران "جبل اللوز” کی چوٹی پر ہر سال برف باری ہوتی ہے اور پہاڑ کی چوٹیاں برف سے ڈھک جاتی ہیں۔ لوگ یہاں موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے اور ایڈونچر کے شوقین سیاح بھی برف کے موسم میں اس علاقے کا رخ کرتے ہین۔