اسرائیلی حکومت میں وزراء کی الجھنوں اور مسلح افواج کے ساتھ اس کے تعلقات کے پردے کے پیچھے پھیلنے والے اختلافات کے میڈیا میں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے موجودہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام پر گذشتہ گھنٹوں کے دوران حکومت سامنے آنے والے اختلافات کے بعد بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں حکومت کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔