سعودی عرب میں جدہ قونصلیٹ پاکستان میں میٹ دی پریس کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی صحافیوں کو گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ سےآگاہ کیا۰

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp-Image-2024-01-26-at-5.35.13-PM

جدہ سے عاطف خان تنولی

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے میٹ دا پریس میں قونصل جنرل خالد مجید نے قونصلیٹ جنرل جدہ کی جانب سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کرکے حل کیا جائے پاکستان سے مملکت سعودی عرب کو برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان سے سعودی عرب کو برآمدات میں اضافے کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں ساتھ ہی کمیونٹی ویلفیئر کے کام بھی کئیے جارہے ہیں۰

قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ ہمارے میڈیا کو پاکستانی کمیونٹی میں سعودی قوانین اور ضوابط کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانی کے مسائل کو حل کرنے سمیت انہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوانے سمیت ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مسلسل عمل کو جاری رکھا گیا ہے اسکے علاوہ گزشتہ سال کے دوران ہزاروں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پاکستانیوں کو مہیا کیے گئے ہیں

اور سعودی عرب کے دور دراز علاقوں میں قونصلر وزٹ کے ذریعے بھی ہم وطنوں کو سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، اوورسیز پاکستانی کے مسائل کو حل کرنے سمیت انہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مسلسل اقدامات کیے جاتے ہیں اور مستقبل میں بھی کیے جاتے رہیں گے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اس لئے ہر پاکستانی ملکی سفیر ہے اور ہمیں چاہئے کہ مقامی قوانین کا احترام اپنی اولین ترجیح رکھیں

متعلقہ خبریں