اگلے تین ماہ کی منصوبہ بندی کے لۓ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا بھرپور اجلاس منعقد ہوا ۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-01-27 at 9.31.13 AM (4)

پیرس سے بلال محمد خان ۔۔۔اگلے تین ماہ کی منصوبہ بندی کے لۓ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا بھرپور اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے طارق سیپون نے کیا۔درود پاک پڑھنے کی سعادت حاجی الطاف نائب صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے حاصل کی-پروگرام کی صدارت راجہ بابر حسین صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے کی

۔ جس میں یوم ولادت حضرت علی المرتضی ،کشمیر ڈے ،قائد ڈے،شب معراج اور شب برات کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئ۔راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے سابقہ تین ماہ کی کاکردگی پر مکمل بریفنگ بھی دی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نےبھی آنے والے ٹارگٹس اور اس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔جس میں تمام فورمز(منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ،منہاج یوتھ لیگ،منہاج ڈائیلاگ فورم،منہاج میڈیا ،منہاج تدفین، کمیٹی ،منہاج لائبریری،منہاج وومین ، اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی علاقائی تنظیمات کے نمائندگان نے بھی شرکت فرمائی۔

سیر حاصل گفتگو کے بعد ان تمام امور کی منظوری دےدی گئی ۔آخر پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس محترم علامہ حسن میر قادری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔

متعلقہ خبریں