جدہ سے عاطف خان تنولی
اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر جدہ میں منعقدہ تقریب میں او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کے افسران، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندہ گان اور جدہ میں پاکستان کے سفارت کاروں اور پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم نہایت افسوسناک ہیں مقبوضہ کشمیر میں سلسلہ وار مظالم کو بند کرکے مسئلہ کشمیر کو اقوام کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے ..
تقریب سے اوآئی سی میں پاکستانی مستقل سفیر فواد شیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر رکھا ہے اور گزشتہ 76 سالوں سے کشمیریوں پر مسلسل مظالم ڈھائے جا رہے ہیں کشمیری نوجوانوں کا بے دردی سے قتل عام کیا جا رہا ہے مسلہ کشمیر کے حل تلک ہم دنیا کے ہر اہم پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے ..
تقریب سے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید چئیرمین کشمیر کمیٹی مسعود پوری اور دیگر نے بھی کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے ٹھوس موقف کو دہرایا انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کو تصویری نمائش کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔