سعودی کھجوروں کی برآمدات کی مالیت 14 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.4 ارب ریال ہو گئی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image

مدینہ منورہ :
سعودی عرب کی کھجور برآمدات میں گذشتہ برس 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق قومی مرکز برائے کھجور کے عہدیدار دار نے کہا ہے کہ سال 2023 تک سعودی عرب کی کھجوریں دنیا کے 119 ممالک میں پہنچائی جاتی تھیں جبکہ سعودی کھجور کی برآمدات میں 2016 کے مقابلے میں 152.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سینٹر کا کہنا ہے کہ آٹھ سال قبل سعودی عرب کی کھجور کی برآمدات 579 ملین ریال تھی جو کہ سالانہ کم از کم 12.3 فیصد اضافے کے ساتھ گذشتہ سال 1.4 ارب ریال تک پہنچ گئی۔

قومی سینٹر برائے کھجور کے سی ای او محمد النویران نے برآمدات میں اضافہ کے متعلق کہا کہ ’یہ اضافہ کھجور کے تاجروں اور حکومتی اداروں کے درمیان تعاون سے ممکن ہوا‘۔

محمد النویران کا کہنا تھا کہ ’حکومتی اداروں کی جانب سے مقامی وبین الاقوامی فیسٹیولز کے انعقاد کے ذریعے سعودی کھجور کو فروغ دینے اور برآمدات کو آسان بنانے کے اقدامات نے اضافہ میں اہم کردار ادا کیا

متعلقہ خبریں