پاکستان نے افغانستان میں وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پاور لائن کی تعمیر کے لیے سرگرمیوں کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے
۔ پاور لائن کا مغربی حمایت یافتہ یہ منصوبہ ایک اعشاریہ 2 بلین ڈالر کی مالیت کا ہے۔ خیال رہے یہ منصوبہ گزشتہ ایک سال سے تعطل کا شکار تھا۔
کا سا 1000 منصوبہ تاجکستان، کرغیزستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ جس کے ذریعے پاکستان کی طرف سے گرمیوں کے مہینے میں اضافی توانائی افغانستان کو فروخت کرنے کی اجازت دینا ہے