پاکستان، افغانستان باہمی تناؤ کے خاتمے میں ’صبر وتحمل‘ سے کام لیں: واشنگٹن کا مشورہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-44

افغانستان کے اندر پاکستان کے فضائی حملوں اور اس سے پہلے ہفتے کے روز پاکستان کی ایک فوجی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے پر اپنے ردِ عمل میں وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے دونوں جانب جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے طے کریں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین ژاں پئیر نے کہا، ہم ان خبروں سے آگاہ ہیں کہ ہفتے کے روز پاکستان میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے جواب میں پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملے کیے ہیں۔ ہم پاکستان کے اندر حملے میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر، اور افغانستان میں فضائی حملے کے دوران سویلین ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں

متعلقہ خبریں