متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول کورٹ نے ایک کمپنی کو اپنے ملازم کو دو لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک کارکن نے عدالت سے رجوع کرکے استدعا کی تھی کہ اسے کمپنی سے پانچ لاکھ درہم کا معاوضہ دلوایا جائے کیونکہ کمپنی کے مالکان نے اس پر اپنے تنخواہ کے لیٹر میں جعلسازی کا الزام لگایا تھا۔ کارکن پر الزام تھا کہ اس نے تنخواہ کا معاہدہ 5 ہزار درہم سے بڑھا کر 20 ہزار درہم ظاہر کیا تھا