پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی. تقریب میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی۔۔
قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے پرچم کشائی کی۔
قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا مملکت میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور دیار غیر میں پاکستانیوں کے اہم کردار اور ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دینے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں… آج اتنے سالوں بعد پاک سعودی تعلقات نا صرف خاص مضبوط سفارتی تعلقات ہیں بلکہ تاریخی مذہبی اور برادرانہ مراسم اور ٹھوس عوامی تعلقات بھی ہیں..
23 مارچ تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جو ہر سال ہمیں اس عہد کی تجدید کراتا ہے کہ ہمیں بحیثیت مجموعی قوم متحد رہ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے… تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی….