ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ:

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-03-23 at 10.24.02 PM (1)

روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس ایکسپوہال پر دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے

حکومت کی جانب سے کل ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے
ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خون دینے کے لیے عطیہ مرکز پر لمبی قطاریں بنی ہوئی ہے۔
روسی فیڈریشن کی وزارت صحت کے مطابق یہاں چند ہی گھنٹوں کے اندر 2000 سے زائد عطیہ دہندگان نے خون کا عطیہ دیا۔
حکومت کی جانب سے متاثرین کو 5 لاکھ سے 30 لاکھ روبل (rubble)تک معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے

قوم سے خطاب کرتے ہوئے پریزیڈنٹ پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس دہشت گردانہ منصوبے میں ملوث ہونے والے افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا
بین الاقوامی جریدے اور سی این این کے مطابق داعش نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کو قبول کیا ہے۔

ماسکو میں 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق داعش سے بتایا جا رہا ہے
فیڈرل سیکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنیکوف نے صدر پیوٹن کو دہشت گردوں کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں