کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے تجدید عہد یوم پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین احمد خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت صدارت سنئیر نائب صدر آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ خان عارف نے کی …
تقریب میں بڑی تعداد میں پاک کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری یاسین احمد،سعید رشید عباسی،افضل بٹ چوہدری تصور،سید ریاض بخاری،سردار وقاص عنایت اور دیگر نے کہا کہ 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ہم ملکی سلامتی و استحکام اور بقاء وسلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے..
یوم پاکستان اپنے وطن سے محبت اور پیار کے تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن ہم عزم کریں گے کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھر پور لگن اور محنت سے ملکر کام کرینگے ۔ زندہ قومیں جب اپنی منزل کا تعین کرلیں تو پھر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی مسلہ کشمیر ہو یا فلسطین ہم سب نے ملکر آزادی کی جدوجہد میں بڑھانی ہے
آج یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے سخت محنت کی جائے گی اور کشمیر کی آزادی کا دن حقیقی یوم عہد تجدید کا دن ہو گا ۔..