پاک میڈیاجرنلسٹس فورم کے اعزاز میں معروف کاروباری وسماجی شخصیت عبداللہ شیخ عزیزیہ میں قدیم معروف پاکستانی بیکری نرالا سویٹ کے چیف آیگزیکٹو کی جانب سے پر تکلف افطار ڈنر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-03-29 at 8.23.20 PM (1)

جدہ ۔(نورالحسن گجر سے)


عشائیہ میں چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر،صدر فھد رفیق کھوکھر،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ اور سنئیر نائب صدر حسن بٹ اور سعودی میڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی صحافی اجمل رحمان شریک ہوئے ۔اس موقع پر عبداللہ شیخ نے پاک میڈیا جرنلسٹس کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہماری خواہش تھی ہم دیار غیر میں اپنی کیمونٹی کو پاکستانی ٹیسٹ فراہم کر سکیں

الحمدللہ ہم نے رمضان المبارک میں پاکستانی ذائقوں سے بھر پور پکوڑے سموسے چنا چاٹ ،فروٹ چاٹ ،جلیبی ،کچوری، اور دیگر چیزیں فراہم کرتے ہیں جو بڑی شوق سے نہ صرف ہماری کیمونٹی پسند کرتی ہے بلکہ سعودی شہری بھی دور دور سے کھانے اور لینے آتے ہیں اور ہم جو چیزیں بھی تیار کرتے ہیں

اس میں خالص تمام میٹرئل پاکستانی استعمال کرتے ہیں اور پاکستان سے منگواتے ہیں ۔جس پر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم عہدیداران نے انکو پاکستانی زائقے متعارف کروانے پر شکریہ ادا کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی کروائی۔

متعلقہ خبریں