تقریب میں شریک شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے مدثر رفیق نے محمد اسلم گجر کو عمرہ کی مبارکباد دی اور ریسٹورنٹ پر تیار ہونے پاکستانی پکوان،نہاری ، پائے ، پوڑی، رول ، برگر، پیزا ، سینڈوچ یعنئ بھر پور پاکستانی زائقوں سے شرکاء کی خاطر تواضع کی اور کیا کے ہماری خواہش ہے ہم دیار غیر میں بھر پاکستانی ذائقے فراہم کریں ہمارے کھانے نہ صرف پاکستانی بلکہ سعودی اور دیگر ممالک کے لوگ بھی بے حد پسند کرتے ہیں
ہم کھانوں کی تیاری میں خالص پاکستانی مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہیں ۔جس پر شرکاء نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوٹل اسٹاف اور زائقوں کی بھر پور تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔تقریب میں عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے چوہدری محمد اسلم گجر سابقہ چئیرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری کو بطور خاص مہمان مدعو کیا گیا تھا
جبکہ پاک میڈیا جرنلسٹس کے عہدیداران چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر، صدر فھد رفیق کھوکھر،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ،سنئیر نائب صدر حسن اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر، سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،چئیرمین آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن گلف چوہدری ثقلین گجر، چوہدری احسان الہی گجر ، عرفان گوندل،زاہد سرور، محمد سلیمان ، رانا طبیب ، فاروق بھٹی اور ہوٹل سٹاف نے بھئ شرکت کی۔