پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے ضرور پورے کرے گی۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-04-07 at 9.40.25 PM

جدہ ( رپورٹ عاطف خان تنولی )

اورسیز ملکی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے ضرور پورے کرے گی۔ بیرسٹر امجد ملک کا جدہ پارٹی عہدے دران سے خطاب۔

کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی جدہ آمد کے موقع پر چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجرکی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدے دران اور ن لیگ دبئی کے سابقہ مرکزی رہنما اور حالیہ کینیڈا میں مقیم چوہدری محمد شفیع کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرم گجر نے پارٹی بیرسٹر امجد ملک کو سعودی عرب میں پارٹی امور سے متعلق بریفنگ دی اور اوورسیز کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر بیرسٹر امجد ملک نے سعودی عرب میں پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے ضرور پورے کرے گی۔ اورسیز پاکستانی قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں۔تقریب سےچوہدری محمد شفیع نے بھی اظہار خیال کیا .

اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کی اورسیز پاکستانیوں کیلئے بے شمار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا تقریب میں جدہ اور سعودی عرب کے لیگی عہدے مسعود احمد پوری، چوہدری فاروق انجم، نور محمد آرائیں، چوہدری احسان الہی گجر، عمر مسعود پوری، ملک منظور احمد، مہر عبدالخالک لک، چوہدری شہباز آرائیں، میاں مدثر علی ٹریڈ ونگ سعودی عرب کے ہیڈ چوہدری ظہیر احمد گوندل، ڈپٹی ہیڈ علی ملک، میاں عثمان آرائیں، ملک جمیل،چوہدری دلپذیر اور سوشل میڈیا ہیڈ محترمہ سائرہ شمس


دیگر شامل تھے تقریب کے اختتام پر فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی ۔اور سب نے ملکر کیک بھی کاٹا اورچوہدری محمد اکرم گجر نے شرکاء کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں