جدہ
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا بھرپور اہتمام کیا گیا جس میں میں بڑی تعداد میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے ہزارے والوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے۔ سجادہ نشین گنھیلا شریف میاں ضیاء رحمن تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن نے شرکاء کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا حقیقی سرمایہ ہیں جو ہمیشہ مشکل گھڑی میں وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ہزارے وال اوورسیز صوبہ ہزارہ کے لیے بین الاقوامی سطح پر یک زبان ہوکر آواز بنیں صوبہ ہزارہ ہزارے والوں کے لیے موجودہ وقت کی ضرورت ہے ۔
تقریب سے فورم زمہ داران چئیرمین چوہدری دلپزیر , صدر چوہدری نور الحسن گجر ، فنانس سیکریٹری امتیاز قریشی ، انفارفامیش سیکریٹری عاطف خان تنولی ، ممبر ایگزیکٹو کونسل شاہجہاں قریشی،تناول ھزارہ ویلفئیر کے صدر اعظم اعوان , چیف ارگنایزر علی وارث تنولی۔ سرادر آصف اور دیگر نے اپنے خطاب میں میاں ضیاء رحمن کو عمرہ اور شرکاء کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہزارے وال اوورسیز فورم سعودی عرب میں بسنے والے تمام ہزارے والوں کی آواز ہے
اس فورم سے ہزارے وال ایک دوسرے کے ساتھ جڑجاتے ہیں فورم نہ صرف سعودی عرب بلکہ پاکستان میں بھی اوورسیز پاکستانیوں اور ہزارے والوں کی ترجمانی کر رہا ہے تقریب میں پاکستان سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہزارہ کے معروف سنگر عظیم اعوان نے ہزارہ کے روایتی گیت کا جادو جگا کر عید کے رنگ دوبالا کر دئیے اور شریک مہمانوں کو ہزارہ کے روایتی رقص جھمر پر مجبور کر دیا ۔