فاروق رحمانی سابق کنوینرحریت کانفرنس جموں کشمیر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال اس وقت بہت بہانک ہے انڈیا کشمیر میں خود ساختہ قوانین بنا کر ہندوازم کو پروان چڑھا رہا ہے جس کا مقصد وہاں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا ہے ۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-04-15 at 4.28.29 PM

جدہ ۔(نورالحسن گجر سے )

فاروق رحمانی سابق کنوینرحریت کانفرنس جموں کشمیر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال اس وقت بہت بہانک ہے انڈیا کشمیر میں خود ساختہ قوانین بنا کر ہندوازم کو پروان چڑھا رہا ہے جس کا مقصد وہاں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا ہے ۔

چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت کی جانب سے حریت رہنما فاروق رحمانی اور سابقہ ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جس میں کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےحریت رہنما فاروق رحمانی نے کہا کہ انڈیا جموں کشمیر کے اندر اقتصادی، سیاسی، مذہبی اور اقتصادی لحاظ سے مکمل صورت حال بدلنا چاہتا ہے اور ہندوازم کو پروان چڑھا کر مسلمانوں کو کچلنے کی تیاریاں میں لگا ہوا ہے وہاں ایک اوقاف کمیٹی بنائی گی ہے جسکو خود بھارتیہ جتنا پارٹی چلا رہی ہے ۔

اور کشمیر میں غیر ریاستی بھارتیوں کو جو ہندوں ہیں انکو لاکھوں کی تعداد میں کشمیر کی شہریت دی جا رہی ہے ،اور تمام محکموں سے کشمیری مسلمانوں کو چن چن کر نکالا جا رہا ہے اور حق خودارادیت کی تحریک کو ختم کیا جا رہا ہے،عالمی برادری اور مسلم ممالک اس بات کا نوٹس لیں کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے

پاکستان کی جغرافیائی حدود دیکھ لیں کشمیر خطے میں ایک تاج بن سکتا ہے جو پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے کشمیر ہمارا وطن ہے فلسطین ہمارا عقیدہ ہے امت مسلمہ اور اقوام عالم مسلہ کشمیر اور فلسطین کو سنجیدگی سے حل کروانے کے لیے کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں