جدہ آدھم آرٹ گیلری میں معروف پاکستانی آرٹیسٹ ماہرہ علی نے کلرز آف پاکستان کے عنوان سے تصویر نمائش کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی خواتین آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پینٹنگ نمائش کے لیے پیش کی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

جدہ آدھم آرٹ گیلری میں معروف پاکستانی آرٹیسٹ ماہرہ علی نے کلرز آف پاکستان کے عنوان سے تصویر نمائش کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی خواتین آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پینٹنگ نمائش کے لیے پیش کی ۔

کلرز آف پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تعینات پریس قونصلر عرفان چوہدری نے کیا جو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے نمائش میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی کیمونٹی سے آرٹ سے تعلق رکھنے والے شائقین نے شرکت کی نمائش میں پاکستان خواتین آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے کلرز قدرتی حسن کے رنگ بکھرے جن کی سامعین ہال نے خوب تعریف کی۔

نمائش سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پریس قونصلر عرفان چوہدری نےآرگنائزرآرٹسٹ ماہرہ علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کرنا آرٹسٹوں انکی حوصلہ افزائی اور فنون لطیفہ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا بہت اہمیت کی بات ہے جس کی جتنی بھئ تعریف کی جائے کم ہے ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میرا اس نمائش کا مقصد پاکستانی کلچر اور ثقافت کو فروغ دینا اور باصلاحیت پاکستانی خواتین آرٹسٹوں کے کام کو فن سے محبت کرنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے معززین کے سامنے پیش کرنا تھا

نمائش میں واحد سعودی آرٹسٹ سماء سمیرکتبی نے کہا کہ بہت اچھا لگا پاکستانی آرٹسٹوں میں آ کر اس سے پاک سعودی دوستی رشتہ کو ثقافتی، تہذیبی اور ادبی سطح پر فروغ ملتا ہے

نمائش کے اختتام پر نمائش میں حصہ لینے والی آرٹسٹوں زرقا یوسف، ناعمه محمد مونس، شازیہ نیر، قرۃ العین، نوشین قریشی ماہرہ انیس، عبیرمروت،اورسعودی آرٹسٹ سماء سمیرکتبی کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی آرٹ ٹچ گیلری کی منیجنگ ڈائریکٹر سلونا داغستانیی اور یاسمین حمید نے اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے جبکہ مہمان خصوصی عرفان چوہدری کو ماہرہ علی کی جانب سے خصوصی پینٹنگ پیش کی گئ اور اور تقریب کے کواڈنیٹٹر مسرت خلیل نے تقریب میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورسب نے ملکر پاک سعودیہ لازوال دوستی کا کیک کاٹا۔

متعلقہ خبریں