جدہ ( عاطف خان تنولی سے )
سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آفتاب احمد کھوکھر قونصلیٹ کے افسران اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔
عشائیہ میں مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کہا کہ کہ آج سب کا اکٹھا کرنے کا مقصد آفتاب احمد کھوکھر کی او آئی سی میں تعیناتی کے اعزاز میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔
جو پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،
تقریب میں شریک شرکاء اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے بھی آفتاب احمد کھوکھر کی شخصیت اور ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے کردار کو پاکستان کے لیے ایک اہم اثاثہ قرار دیا جس پر آفتاب احمد کھوکھر نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم
میں اسلامی ممالک اور خاص طور پر پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے عزم کے ساتھ فرائض سر انجام رہا ہوں
اسطرح کی تقریبات اور کیمونٹی کی محبت سے حوصلے بلند ہوتے ہیں میں آپ سب کا مشکور ہوں ۔تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے خاطر تواضع لائیو باربی کیو اور خصوصی پکوان سے کی گی۔