انوارالحق کاکڑ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ویزہ اسکیم کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کوئی دستاویز کسی کو باہر ایشو کریں گے تو اس بنیاد پر ویزہ اجراء میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمایہ کاری کونسل کا پانچواں اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی ویزہ رجیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، ملک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، کاروباری افراد کو با آسانی ویزہ فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی، کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی آسان ویزہ رجیم کی سہولت میسر ہوگی، کاروباری افراد کوئی دستاویز کسی کو باہر ایشو کریں گے تو اس بنیاد پر ویزہ اجراء میں آسانی ہوگی۔مزید برآں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد نگران وزراءسرفراز بگٹی، وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس ودیگر نے میڈیا بریفنگ دی۔