ایران پر اسرائیلی حملہ: آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، سنگین نتائج پر غور ہوگا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image

اتوار کی رات سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج پیر کو متوقع ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے اور سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عراقچی کا کہنا ہے کہ اس حملے سے علاقائی استحکام کو خطرہ لاحق ہے اور عالمی برادری کی فوری توجہ درکار ہے

متعلقہ خبریں