جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والا شاندار موٹر شو ہفتے کی شام اختتام پذیر ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے آئے شائقین اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے تین لاکھ کے قریب شائقین سپر ڈوم جدہ پہنچے، جبکہ 250 بین الاقوامی صحافیوں نے بھی اس بڑے ایونٹ کی کوریج کی۔
جدہ موٹر شو کا آغاز 29 اکتوبر کو ہوا تھا اور اس کا مقصد مختلف اقسام کی جدید اور آرام دہ گاڑیوں کو متعارف کرانا اور لوگوں کو بہتر انتخاب کا موقع فراہم کرنا تھا۔ اس نمائش میں سپورٹس کارز، پسینجر کارز، اور موٹر سائیکلز سمیت مختلف کمپنیوں اور جدید ماڈلز کی گاڑیاں پیش کی گئیں، جنہوں نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
اس موٹر شو نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو جدید گاڑیوں کے بارے میں جاننے اور ان کے قریب سے مشاہدے کا موقع فراہم کیا۔ شائقین اور صحافیوں نے جدہ موٹر شو کو سعودی عرب میں گاڑیوں کے شعبے میں دلچسپی کے نئے رجحان کی علامت قرار دیا