فرانسیسی صدر میکرون اور وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض دورہ، ون واٹر سمٹ میں شرکت

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-03 at 02.48.29_2611b29b

ریاض: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیر کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ان کا استقبال ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

دورے کے دوران صدر میکرون نے یمامہ پیلس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میکرون اپنے دورے میں ریاض میٹرو پروجیکٹ اور الدرعیہ و العلا گورنریٹس کا بھی جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں، وہ سعودی-فرانسیسی اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی آج ریاض پہنچیں گے، جہاں وہ 3 سے 4 دسمبر تک جاری رہنے والے ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کریں گے۔ اس سمٹ کا انعقاد سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینا ہے۔

’ون واٹر سمٹ‘ میں عالمی ماہرین اور رہنما آبی تحفظ کے لیے نئے منصوبے اور پالیسیز پر غور کریں گے، جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں