ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات منگل کے روز "ون واٹر سربراہی اجلاس” کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر فرانسیسی صدر کو مبارکباد دی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔