امریکی سیکریٹری خارجہ کا حیات تحریر الشام سے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-20 at 01.42.16_d10f532e

انٹونی بلنکن کا حیات تحریر الشام سے مطالبہ: افغان طالبان سے سبق حاصل کریں

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے شام کے فاتح باغی گروہ ’حیات تحریر الشام‘ (ایچ ٹی ایس) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں اور افغان طالبان سے سبق سیکھیں۔ بلنکن نے نیو یارک میں ’کونسل آن فارن ریلشنز‘ تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیات تحریر الشام نے صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اقلیتوں کو تحفظ دینے کا وعدہ کیا تھا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرتے وقت معتدل چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ان کا اصل رنگ بعد میں سامنے آیا، جس کے نتیجے میں وہ دنیا بھر میں شدید تنہائی کا شکار ہیں۔ بلنکن نے حیات تحریر الشام کو خبردار کیا کہ اگر وہ طالبان کی غلطیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں