جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-26 at 20.01.27_455d0aac

جدہ ۔ (نورالحسن گجر سے )

پاکستان مسلم لیگ (ن) جدہ باڈی کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد تھے، جبکہ صدارت سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری نے کی۔ اعزازی مہمان چوہدری اکرم گجر، چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب، بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین مسلم لیگ (ن) جدہ ریجن میاں رضوان الحق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دونوں شخصیات کی خدمات اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

دیگر مقررین میں چوہدری اکرم گجر، مسعود احمد پوری، احسان الٰہی گجر، اور عمر مسعود شامل تھے۔ مقررین نے قائداعظم کی جدوجہد آزادی اور میاں نواز شریف کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان کے درجات کی بلندی اور میاں نواز شریف کی صحت اور عمر درازی کے لیے دعا کی گئی۔ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں نائب صدر چوہدری فاروق انجم، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں، فنانس سیکرٹری چوہدری عباس، سردار صدیق، ملک کاشف اور دیگر شامل تھے۔

یہ تقریب پارٹی کی قیادت اور بانی پاکستان کے لیے احترام اور اتحاد کی علامت ثابت ہوئی اور شرکاء کو مزید حوصلہ اور تحریک فراہم کی۔

متعلقہ خبریں