پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں رہنماؤں کا جدہ میں راجہ ریاض کے ریسٹورنٹ کا دورہ، دیارِ غیر میں اتحاد اور تعاون پر زور

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-31 at 20.50.39_7918910d


جدہ (نورالحسن گجر سے) – انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین، راجہ شریف زمان، میاں رضوان الٰہی، رضا رفیق، فیصل ظاہر خان، اور جناب شکیل نے صدر رابطہ کمیٹی راجہ ریاض کی خصوصی دعوت پر ان کے ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔

تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے راجہ ریاض کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔ مہمانوں نے ریسٹورنٹ کی شاندار انتظامیہ اور مہمان نوازی کو بھی خوب پسند کیا۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، سرمایہ کاری کے مواقع، اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

راجہ ریاض نے مہمانوں کی آمد کو اپنی خوش نصیبی قرار دیتے ہوئے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں موجود تمام رہنماؤں نے راجہ ریاض کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں