سعودی عرب میں ممتاز شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-08-29 at 16.40.56_df4127de

سعودی عرب (نورالحسن گجرسے) صدر مسلم کانفرنس سعودی عرب و سابق چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز سردار محمد اشفاق خان کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت اور ماہرِ تعلیم چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ دیا گیا۔

تقریب میں آزاد کشمیر کی نامور شخصیت، وزیرِ قانون و انصاف و معاون خصوصی حکومت آزادکشمیر، رکن اسمبلی اور مرکزی صدر خواتین ونگ پیپلز پارٹی آزادکشمیر محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جو عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب تشریف لائی ہوئی ہیں۔

عشائیہ میں پاک کشمیر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض سابق چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز سردار وقاص عنایت اللہ نے انجام دیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار اشفاق خان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا، مہمانوں کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی سماجی و تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب سے چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر، صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، چیئرمین کشمیر جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز عارف مغل، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور سابق مشیر صدر آزاد کشمیر عنایت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مہمانوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔

وزیرِ حکومت محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر، بھارت کی آبی جارحیت اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی شدید مذمت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیا اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، کشمیر کی آزادی، شہداء کشمیر اور سیلاب کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں