کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ملکی معاشی حالات میں بہتری قرار دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔