ریاض میں سجا پانچ روزہ گلوبل فوڈ کلچر فیسٹیول ۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

سعودی دارالحکومت ریاض میں سجا پانچ روزہ فوڈ کلچر فیسٹیول جس میں پاکستان سمیت 35 سے زیادہ ممالک نے سجائے منفرد انداز میں خوش ذائقہ کھانوں اور ثقافت کے سٹال ۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مختلف سفارت خانوں، سعودی آرٹس کمیشن اور ریاض میں سفارتی کوارٹر کے تعاون سے یہ میلہ سجایا گیا ہے
فیسٹیول میں پاکستانی سٹالز کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ کلچر فیسٹیول کی بدولت ملکی ثقافت اور کھانوں کو متعارف کروانے کا یہ بہترین موقعہ ہے ۔جبکہ فیسٹول میں پاکستانی سٹالز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فلسطینی عوام کے لئے کنگ سلمان ریلیف فنڈ میں جمع کروایا جائے گا۔۔۔


لائیو کوکنگ میں پاکستان کی نمائندگی فوڈ ایکس مقابلوں میں مسلسل تین سال سے پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والی معروف شیف حنا شعیب نے کی ۔
فیسٹیول میں موجود بڑوں اور بچوں نے یکساں طور پر تقریب میں بین الاقوامی رنگوں اور مسحورکن مہک کے ملے جلے ماحول کو سراہا اور لطف اندوز ہوئے۔
فوڈ فیسٹول میں ایشین اور ویسٹرن ممالک کے ثقافتی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔۔

متعلقہ خبریں