ترکیہ کے وزیرِ صحت اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ کے 100 سے زائد انخلاء شدہ افراد ترکیہ پہنچنے والے ہیں جن میں درجنوں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو وہاں طبی علاج حاصل کریں گے۔
وزیرِ صحت فخرالدین کوکا نے بتایا کہ 61 مریض اپنے 49 رشتہ داروں کے ہمراہ اتوار کی شام غزہ سے مصر پہنچے اور العریش ہسپتال میں رات گذارنے کے بعد پیر کو انقرہ کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔