جدہ ۔
عشائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات پاک میڈیا کے عہدے داران نے شرکت کی اور پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر چوہدری عرفان بطور خاص اعزازی مہمان شریک ہوئے تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حافظ عرفان کھٹانہ نے انجام دیئے اور صدارت صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم فہد رفیق کھوکھر نے کی ۔
عشائیہ میں شریک شرکہ کو ویلکم کرتے ہوئے چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن نے اپنے خطاب میں رانا عظیم اور انجنئیر افتخار چوہدری کو عمرہ کی مبارکباد دی اور انکی صحافتی خدمت پر روشنی ڈالی۔ جس پر رانا محمد عظیم اور انجنئیر افتخار چوہدری نے اپنےخطاب میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے زمہ دران کو ایک ساتھ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اور ایک یکجہتی نظر آئی ہمیں پاکستان میں بھی اس یکجہتی کی اشد ضرورت ہے
اورسیز پاکستانی ملکی سرمایہ ہیں ہمارے ملکی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں آنے والا کل بہتر ہو گا اگلے تین ماہ میں بہت ساری خوشخبریاں ملیں گی انکا مزید کہنا تھا کہ پاک میڈیا پوری ٹیم اوورسیز کے لیے ایک مثبت آواز ہے اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہیں ہیں
جس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم مشکور ہیں شکریہ ادا کرتے ہیں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کےکہ انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان ساتھ دیا ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کئے ہوئے ہیں ۔
تقریب سے پریس قونصلر عرفان چوہدری اور کیمونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات کنونئیر پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم رانا رضوان اکبر ، سابقہ مشیر اوورسیز چوہدری اظہر وڑائچ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور، کاروباری و سماجی شخصیت جنرل سیکرٹری قومی یکجہتی فورم چوہدری ظہیر احمد،چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت،صدر مسلم کانفرنس سردار اشفاق،صدر پاکستان ویلفئیر فورم شریف زمان،اے این پی سے نوشروان خٹک،چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی،میڈیا سیکرٹری مسلم لیگ ن احسان الہی گجر،پاکستان تحریک انصاف سے ریاض شاہین آفریدی،ملک امجد اعوان اوردیگر نےبھی اپنے خطاب میں رانا عظیم اور افتخار چوہدری کو عمرہ کی مبارکباد دی اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب میں کیمونٹی کی کیمونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت،چوہدری عرفان سدرہ،لیاقت بھٹہ ،چئیرمین ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم چوہدری دلپذیر،رانا سعید،رانا ہریرہ ، رانا احمد ،شکیل افتخار گجر ،پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیداران سنئیر نائب صدر حسن بٹ،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب احسان مغل،فنانس سیکرٹری عاطف تنولی اور دیگر شامل تھے.
تقریب کے اختتام پر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم فہد رفیق کھوکھر نے تقریب میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔