عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے تقریب میں شریک شرکاء کو چوہدری اکرم گجر نے ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ہماری کیمونٹی کے ایک منفرد تقریب ہے جو ہم سب کو آپس میں ملانے اور جوڑنے کے لیے منعقدہ کی گی ہے۔
تقریب سے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کمیونٹی کا آپس میں اتحاد و اتفاق احسن اقدام ہے میں چوہدری اظہر وڑائچ کو خراج تحسین پیش کرتا اتنی بڑی تعداد میں کیمونٹی کو اکٹھا کیا
اورایک خوبصورت شام سجائی ہم اپنی کیمونٹی کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں ہمیں سعودی قوانین کا احترام کرتے ہوئے دیار غیر میں اپنے یکجہتی اور اتحاد کو اسی طرح مضبوط بنانا ہے ،
تقریب سے چوہدری اظہر وڑائچ نے اپنے خطاب میں شریک شرکاء اور قونصلر جنرل خالد مجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج جسں طرح ہماری کیمونٹی نے یکجتی کا اظہار کیا ہے اللہ کرے پاکستان میں بھی اسطرح ہماری عوام متحد ہو تا کہ آج ہمارا ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے ہم ملکر اس سے نکل سکیں جدہ میں سیاسی اور دیگر تقریبات تو ہوتی رہتی ہے
یہ آج ایک منفرد تقریب میری خواہش تھی کیمونٹی کے اتحاد یکجہتی اور تفریح کے لیے ہمیں اسطرح آپس میں ہر دو ماہ بعد مل بیٹھنا چاہے ،تقریب میں شرکاء کے لیے باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
اور تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر چوہدری اظہر وڑائچ کے صاحبزادے مھد اظہر کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عمر درازی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔